ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن بی بی اے اوربی سی اے کے طلباکو کرناٹکا یونیورسٹی بلیو کا اعزاز

بھٹکل انجمن بی بی اے اوربی سی اے کے طلباکو کرناٹکا یونیورسٹی بلیو کا اعزاز

Sat, 16 Dec 2017 20:13:36    S.O. News Service

بھٹکل:16/ دسمبر(ایس اؤنیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکشن بھٹکل (بی بی اے اینڈ بی سی اے) کے 2طلبا کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی فٹ بال ٹیم کے لئے منتخب ہوتے ہوئے یونیورسٹی بلیو کا اعزا ز پایا ہے۔

کالج کے محمد عالم اور محمد اخیار ہی وہ متعلم ہیں جو یونیورسٹی بلیو کی حیثیت سے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں طالب علم ریاست کیرلا کی کالی کٹ یونیورسٹی میں دسمبر 21سے 29تک منعقد ہورہے بین یونیورسٹی فٹ بال مقابلہ جات میں کرناٹکا یونیورسٹی دھاروار کی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ ہی دن پہلے انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے بھی 2طلبا یونیورسٹی ٹیم کے لئے منتخب ہوتے ہوئے یونیورسٹی بلیو کا اعزاز پایا ہے۔ اس موقع پر انجمن کے صدرعبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری، کالج سکریٹری آفتاب قمری ، پرنسپال محمد محسن، فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا ، مستعین عالم سمیت تمام اساتذہ اور طلبا نے مبارکبادی پیش کی ہے۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور بھٹکل انٹر فٹ بال اسوسی ایشن کی طرف سے دونوں طلبا کو مبارکباد دی گئی ہے۔


Share: